بیسویں صدی کی ۱۰۰ بہترین انگریزی کتابیں: ناول، نان فکشن

یونس خان

رینڈم ہاؤس کی دس رکنی مجلس عاملہ یہ چاہتی تھی کہ عوامی سطح پر ایک بحث ہو تا کہ پتا چلایا جا سکے کہ اختتام پذیر صدی میں کون سا عظیم تخلیقی کام ہوا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک ویب پول (web poll ) کا انتظام کیا گیا۔
دوسری طرف امریکہ کے دس نامور دانشوروں کے ایک بورڈ کو ناول او ر نان فکشن کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
بورڈ کے دس ارکان کی مرتب کردہ فہرستوں کی بنیاد پر بورڈزلسٹس اور ویب پول کی بنیاد پر ریڈرز لسٹس شائع کی گئیں۔ اِن فہرستوں کے شائع ہونے پر بورڈ ارکان کو سخت تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ ان پر ایک اعتراض یہ تھا کہ ادارتی فہرست برائے ناول میں صرف آٹھ خواتین کوشامل کیا گیا ہے اور اقلیتی لکھاریوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سو سالوں میں انگریزی لکھنے والے نامور اقلیتی لکھاریوں کی ایک قابل ذکر تعداد دنیا میں موجود رہی ہے۔

اس فہرست پر ایک اور اعتراض یہ تھا کہ اس فہرست میں افریقہ، انڈیا، آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ کے رائٹرز کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ یہ ممالک انگریزی ادبی روایت کو خوب پھیلا رہے ہیں اور ان ممالک میں یہ روایت خوب پنپ بھی رہی ہے۔ مزید یہ کہ عرب ممالک کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

امریکہ کے نامور ناقدین اور دانشوروں کا ایک بہت بڑا اعتراض اس فہرست کی درجہ بندی پر ہے۔ ان کے مطابق کتابوں کے چناؤ میں بہت ذیادہ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور جنسیاتی ادب کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
اس فہرست میں یولیسز(Ulysses) سب سے اوپر ہے۔ اس طرح پچھلے سو سالوں میں شائع ہونے والے ناولوں میں سے یولیسز ایک عظیم ناول کے طور پر ابھرا ہے۔ اس ناول میں بیوروکریسی کی حکومت ہے اور اسکے کریکٹرز شان و شوکت دکھانے کے شوقین ہیں۔ اس ناول میں نہ صرف لاطینی الفاظ کی بھرمار ہے بلکہ مصنف نے بہت ذیادہ لفاظی سے بھی کام لیا ہے۔

اس ناول کے حمایتی اسے ماسٹر پیس گردانتے ہیں۔ ان کے مطابق یولیسز میں آئرلینڈ کے داراحکومت ڈبلن کے لوگوں کی زندگیوں میں ایک لمبے دن کی سرگذشت کو اس خوبی سے بیان کیا گیا ہے کہ یہ ناول انسانی زندگی کے احوال کا ایک استعارہ بن گیا ہے- ان کے نزدیک یہ بیسویں صدی کا فاصلِ آب ناول ہے جس میں جدیدیت بہتی ہے۔
۱۷ جون ۱۹۰۴ کی صبح ۲ بجے اختتام پذیر ہونے والی اس کہانی کا آغاز ۱۶ جون ۱۹۰۴  کی صبح ۰۰۔۸ بجے ہوتا ہے- اس طرح کہانی کا دورانیہ صرف ایک دن بنتا ہے۔ لفظ یولیسز ، اوڈیسی کا لاطینی متبادل ہے اوریہ ناول، اسرائیلی اور آئرش، دو نسلوں کا رزمیہ ہے۔

۱۹۱۴  سے ۱۹۲۱ء  کے سات سالوں میں لکھا جانے والا یہ ناول ۱۹۱۸ ء سے ۱۹۲۰ ء  کے درمیانی عرصہ میں پیرس سے شائع ہونے والے ایک امریکی جریدے ,دی لٹل ریویو ؔ (TheLittleReview ( میں قسط وار چھپا۔ تیرویں باب(Naisicaa,Nausikaa)کی قسط چھپنے پر اسے فحش نگاری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ سنسر کی زد میں آنے کے بعد اسکی اشاعت بند ہو گئی۔

جائس کی عین چالیسویں سالگرہ کے دن، ٹھیک دو سال بعد ،۲ فروری ۱۹۲۲ ء کو پیرس کی ایک خاتون پبلشر سِلویا بِیچ کے ادارے شیکسپئیر اینڈ کمپنی نے پہلی دفعہ اس ناول کو کتابی صورت میں شائع کیا ۔ یولسزشائع ہونے کے فورابعد، آئرش روایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، اسے امریکہ اور برطانیہ میں ممنوع کر دیا گیا اور یہ پابندی ۱۹۳۰ ء تک جاری رہی۔
مستنصر حسین تارڑ ؔ نے اپنے ناول’ راکھ ‘ میں یولسیز ؔ کو ایک عظیم ناول گردانتے ہوے اس کا ذکر بڑی تفصیل سے کیا ہے۔
یولیسز میں مندرجہ ذیل الفاظ میں لاہورکاذکربھی موجودہے۔
“O Lord what a row you”re making like the jersey lily easy easy
O how the waters come down at Lahore.”

بیسویں صدی کی ۱۰۰ بہترین انگریزی کتابوں کی ادارتی فہرست میں اٹھاون ناول امریکہ میں رہنے والے مصنفین کے ہیں، انتالیس کا تعلق برطانیہ سے جبکہ باقی تین ناول, یولیسیز سمیت, جیمز جائس ؔ کے ہیں جس کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ اس حوالے سے اس فہرست کو امریکہ کے نمائندہ ناولوں کی فہرست کہا جا نا چاہے۔

اس فہرست میں شامل سو ناولوں میں سے انسٹھ ناول ماڈرن لائبریری نے شائع کئے تھے۔ اس حوالے سے اسے ماڈرن لائبریری کے نمائندہ ناولوں کی فہرست بھی کہا جا سکتا ہے۔ بورڈز لسٹ اور ریڈرز لسٹ میں بتیس ناول مشترک ہیں۔
اس فہرست پر بے جا تنقید کے بعد ماڈرن لائبریری نے اپنے حریف اشاعتی ادارے رَیڈ کلّف (Radcliff) کو ایک نئی فہرست مرتب کرنے کی درخواست کی جو انہوں نے قبول کر لی اور اس طرح سو بہترین ناولوں کی ایک تیسری فہرست مرتب ہوئی جسے حریف فہرست (Rival List) کہا جاتا ہے۔ اس فہرست میں یولیسیزچھٹے نمبر پر ہے جبکہ پہلے نمبر پر عظیم گیٹزبی ہے جو ادارتی فہرست میں دوسرے نمبر پرہے۔

یولیسزکا تینوں فہرستوں میں نمایاں پوزیشنز پر موجود ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ یولیسز صرف ادبی ہی نہیں بلکہ ایک عوامی شہکار بھی ہے۔ ادارتی فہرست اور حریف فہرست میں سنتالیس ناول مشترک ہیں۔ بائیس ناول ایسے ہیں جو اِن تینوں فہرستوں میں شامل ہیں جبکہ ان کی ترتیب مختلف ہے۔ تاہم ان فہرستوں کا جائزہ اس حوالے سے لیا جانا چاہیے کہ ان میں ۱۰، ۲۰ یا ۵۰ پہلے ناولوں میں کون سے ناول شامل ہیں یہ ناول یقیناً شہکار ہو ں گے۔
ان فہرستوں میں، راقم سے جہاں تک ممکن ہو سکا، ناولوں کے سالِ اشاعت کا اضافہ کیا ہے اور انکے ٹائیٹل ترجمہ کرتے وقت معنوی اور صوری حسن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان دقیق موضوعات پرمبنی عنوانات کو ترجمہ کرنا ایک مشکل کام تھا تاہم اگر ان بے شما ر عنوانات کے ترجمہ میں کہیں کوئی کمی رہ گئی ہو تو اسے سراسر میری نااہلی پر مامور کیا جائے ۔
یہ فہرستیں مندرجہ ذیل ویب سائٹز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
-http://www.modernlibrary.com/top-100/100-best-novels/
-http://www.modernlibrary.com/top-100/100-best-nonfiction/

بیسویں صدی کے۱۰۰ بہترین انگریز ی ناول

بورڈزلسٹ
۱۔یولیسّزؔ ، جیمز جائس(۱۹۲۰ء)
1.Ulysses, by James Joyce
۲۔ عظیم گیٹزبی ، ایف۔ سکاٹ فٹزجیرالڈ(۱۹۲۵ء)
2.The Great Gatsby, by F.Scot Fitzgerald
۳۔آرٹسٹ کا جوان آدمی ایسا ایک پورٹریٹ، جیمز جائس (۱۹۲۵ء)
3.A Portrait of the Artist As a Young Man, by James Joyce
۴۔لولِیتاؔ ، ولادیمیر نابوکوف(۱۹۵۵ء)
4.Lolita , by Valadimir Nabokov
۵۔نئی بہادر دنیا، آلڈوس ہکسلے(۱۹۲۳ء)
5.Brave New World, by Aldous Huxley
۶۔ نِدا اور جوش ،ویلیم فَاولکنَر (۱۹۲۹ء)
6.The Sound And The Fury, by William Faulkner
۷۔کیچ۔۲۲ ، جوزف ہَیلّر (۱۹۶۱ء)
7.Catch-22 , by Joseph Heller
۸۔سیاہی سانجھ سمے کی ، اَ رتھر کوئسٹلر (۱۹۴۰ء)
8.Darkness At Noon , by Arther Koestler
۹۔ بیٹے اور محبوب ، ڈی ۔ایچ لارنس (۱۹۱۳ء)
9.Sons And Lovers, by D.H. Lawrence
۱۰۔ قہر کے انگور ، جان سٹین بیک (۱۹۴۰ء)
10.The Grapes of Wrath , by John Steinbeck
۱۱۔ جولامُکھی کے نیچے ، میلکوم لَوری (۱۹۴۷ء)
11.Under The Volcano, by Malcolm Lowry
۱۲۔کھانا ، سیموئل بٹلر (۱۹۰۳ء)
12.The Way of All Flesh, by Samuel Butler
۱۳۔ ۱۹۸۴ء ، جارج اَوروَیل (۱۹۴۹ء)
13. 1984, by George Orwell
۱۴۔ مَیں، کلاڈِیس، رابرٹ گریوز (۱۹۳۴ء)
14. I, Claudius, by Robert Graves
۱۵۔ ٹو دا لائٹ ہاؤس ، ؤَرجینیا وُلف (۱۹۲۷ء)
15.To The Light House, by Virginia Woolf
۱۶۔ ایک امریکی المیہ، تَھیوڈُور ڈرَیزَر (۱۹۲۵ء)
16. An American Tragedy, by Theodore Dreiser
۱۷۔دل ہی تو اکیلا صیاد ہے، کَارسن مَیک کلّرز (۱۹۴۰ء)
17.The Heart Is The Lonely Hunter, by Carson McCullers
۱۸مذبح خانہ ۔۵، کرٹ وُونّگٹ (۱۹۶۹ء)
18.Slaughterhouse-5, by Kurt Vonnegut
۱۹۔ ماورائی انسان ، رالف ۱یلیسَن (۱۹۵۲ء)
19.Invisible Man, by Ralph Ellison
۲۰۔ فرزند قوم ، رچرڈ رائٹ (۱۹۴۰ء)
20.Native Son, by Richard Wright
۲۱۔ بارش کا بادشاہ ہینڈرسن، سال بےِلّو (۱۹۵۹ء)
21.Henderson The Rain King, by Saul Bellow
۲۲۔سمارا میں تعیناتی ، جان اَوہیرا (۱۹۳۴ء)
22. Appointment in Samara, by John o`Hara
۲۳۔ یو۔ایس ۔اے(تین ناول) ، جون ڈوس پَاسُّز (۱۹۳۸ء)
23.USA (Trilogy), by John dos
۲۴۔ وائزبرگ ، ا وہائیوؔ ، شَیر ووڈ اینڈرسَن (۱۹۱۹ء)
24.Winesburg, Ohio , by Sherwood Anderson
۲۵۔ بھارت جاتی ایک راہ ، ای۔ایم فارسٹر(۱۹۲۴ء)
25. A Passage To India, by E.M forster
۲۶۔فاختہ کے پنکھ ، ہنری جیمز (۱۹۰۲ء)
26. The Wings of The Dove, by Henry James
۲۷۔ سفارتِ خاص ، ہنری جیمز (۱۹۰۳ء)
27.The Ambassadors, by Henry James
۲۸۔ رات محافظ ہے ، ایف سکاٹ فٹذ جیرالڈ (۱۹۳۴ء)
28.Tender is the Night, by F.Scott Fitzgerald
۲۹۔ سٹڈز لونیگانکا سہ ناولہ، جیمز ٹی ۔ فاریل،
29.The Studs Lonigan Trilogy, by James T.Farrell
۳۰۔ اچھا سپاہی، فورڈ میڈوکس فورڈ (۱۹۱۵ء)
30.The Good Soldier, by Ford Madox Ford
۳۱۔ جانوروں کا باڑہ ، جارج اِورویل (۱۹۴۵ء)
31. Animal Farm , by George Orwell
۳۲۔سنہری ساغر ، ہنری جیمز (۱۹۰۴ء)
32.The Golden Bowl, by Henry Jame
۳۳۔سسٹر کیری ،تھیوڈورڈرےَزر (۱۹۰۰ء)
33. Sister Carrie, by Theodore Dreiser
۳۴۔مشت بَھر خاک ،اَیولِینوا

(۱۹۳۴ء)
34. A Handful of Dust, Evelyn Waugh
۳۵۔ جیسے میں لیٹا مر رہا ہوں، ویلیم فاوکنر (۱۹۳۰ء)
35.As I lay Dying, by william faulkner
۳۶۔ بادشاہ کے تمام حواری، روبرٹ پین وارن (۱۹۴۶ء)
36.All The King’s Men , by Robert Penn Warren
۳۷۔سان لوئس رے ؔ کا پُل، تھورننٹن وِلڈر (۱۹۲۷ء)
37.The Bridge Of San Luis Rey, by Thornton wilder
۳۸۔ہاورڈز کی طرف، ای ۔ ایم فارسٹر (۱۹۱۰ء)
38.Howards End , by E.M Forster
۳۹۔ چلو کہسار پر جا کر بتانا ، جیمز بیلڈوِن (۱۹۵۳ء)
39.Go Tell It On The Mountain, by James Baldwin
۴۰۔ مَن کا مغز، گراہم گرین (۱۹۴۸ء)
40.The Heart Of The Matter, by Graham Green
۴۱۔ شیطان، ویلیم گولڈِنگ (۱۹۵۴ء)
41.Lord of the Flies, by William Golding
۴۲۔ نجات ، جیمز ڈِکّی (۱۹۷۰ء)
42.Deliverance, by James Dickey
۴۳۔زمانے کی موسیقی پر رقص،ا نتھونی پاؤل(۷۵ ۱۹۔۱۹۵۱ء)
43. A Dance To The Music of Time, by Anthony Powell
۴۴۔نقطہ ۔ جوابی نقطہ ، آلڈوس ہکسلے (۱۹۲۸ء)
44.Point Counter Point, by Aldous Huxley
۴۵۔ سحر بھی ہو گی ، اَرنسٹ ہَیمنگ وَے (۱۹۲۶ء)
45.The Sun Also Rises, Ernest Hemingway
۴۶۔ جاسوس ، جوزف کونَرڈ (۱۹۴۰ء)
46.The Secret Agent, by Joseph Conrad
۴۷۔ نوسٹرومو ؔ ، جوزف کونَرڈ (۱۹۴۰ء)
47.Nostromo, by Joseph Conrad
۴۸۔دھنک ، ڈی۔ ایچ لارنس (۱۹۲۱ء)
48.The Rainbow, by D.H.Lawrence
۴۹۔ محبت میں مبتلا عورتیں ، ڈی۔ ایچ لارنس (۱۹۲۱ء)
49.Women In Love, by D.H.Lawrence
۵۰۔ خطِ سرطان ، ہنری مِلّر(۱۹۳۴ء)
50.Tropic Of Cancer, by Henry Miller
۵۱۔ ظاہر اور بے جان ، نارمن مَے لر،(۱۹۴۸)
51.The Naked And The Dead, by Norman Mailer
۵۲۔ پورٹنوے ؔ کی فریاد ، فلپ روتھ (۱۹۶۹ء)
52.Portnoy’s Complaint, by Philip Roth
۵۳۔ دھیمی آگ ، ولادیمیر نابوکوف (۱۹۶۲ء)
53.Pale Fire, Valadimir Nabokov
۵۴۔ اگست میں اُجالا، ولیم فاؤلکنر (۱۹۳۲ء)
54.Light In August, by william Faulkner
۵۵۔ شاہراہ پر ، جیک کیروایک (۱۹۵۷ء)
55.On The Road, by Jack Kerouac
۵۶۔ مالٹا کے باشندے کا باز ، ڈَیشےُل ہیمّٹ (۱۹۳۰ء)
56.The Maltese Falcon, by Dashiell Hammett
۵۷۔ پریڈ کی طرف ، فورڈ میڈوکس فورڈ ،
57.Parade’s End, by Ford Madox Ford
۵۸۔ سادگی کا زمانہ ، ایڈِتھ وہارٹن (۱۹۲۰ء)
58.The Age Of Innocence, by Edith Wharton
۵۹۔زلیخا ڈوبسن ؔ ، مَیکس بیربَھوم (۱۹۱۱ء)
59.Zuleika Dobson, by Max Beerbohm
۶۰۔ فِلم بین ، وَالکَر پَرسی (۱۹۶۱ء)
60.The Moviegoer, by Walker Percy
۶۱۔پادری کے لئے موت کا بلاوا ، ویلا کیتھر (۱۹۲۷)
61.Death Comes For The Archbishop, by Willa Cather
۶۲۔یہاں سے ابدیت کی طرف، جیمز جونز (۱۹۵۱ء)
62.From Here To Eternity, by James Jones
۶۳۔ وَیپ شاٹ ؔ کی سرگزشت ، جان چِیوَر (۱۹۵۷ء)
63.The Wapshot Chronicles, by John Cheever
۶۴ رائی میں پھندا ، جے ۔ ڈی سالنگر (۱۹۵۱ء)
64.The Catcher In The Rye, by J.D.Salinger
۶۵۔ چابی والا انسان ، انتھونی برجَیس (۱۹۶۲ء)
65.A Clockwork Orange, by W.Somerset Maugham
۶۶۔ انسانی غلامی کے متعلق ، ڈبلیو سومر سیٹ موگہم (۱۹۱۵ء)
66.Of Human Bondage, by Joseph Conrad
۶۷۔ قلب جہالت، جوزف کونَرڈ (۱۹۰۲ء)
67.Heart of Darkness, by Joseph Conrad
۶۸۔ مین سٹریٹ ، سِن کلےئر لِیوز، (۱۹۵۲)
68.Main Street, by Sinclair Lewis
۶۹۔ کاشانہ نشاط ، ایڈتھ وہارٹن (۱۹۰۵ء)
69.The House Of Mirth, by Edith Wharton
۷۰۔ الیگزینڈریہ کی ٹولی ، لارنس ڈورَیل (۱۹۵۷ء)
70.The Alexandria Quartet, by Lawrence Durell
۷۱۔ جَمیکا میں آندھی ، رچرڈ ھوجَیس
71.A High Wind In Jamaica, by Richard Hughes
۷۲۔مِسٹرِ بسواس کے لئے ایک گھر ، وی۔ ایس نَیپال (۱۹۶۱ء)
72.A House For Mr.Biswas, by V.S Naipaul
۷۳۔ شجر کا دن ، ناتھنِیل ویسٹ (۱۹۳۹ء)
73.The Day Of The Locust, by Nathanael West
۷۴۔ وداعِ جنگ ، ارنَسٹ ہَیمنگ وَے (۱۹۲۹ء)
74.A Farewell to Arms, by ernest Hemingway
۷۵۔ وسعت ، اَوِلِن وَاَوگ (۱۹۳۸ء)
75. Scoop, by Evelyn Waugh
۷۶۔ مِس جَین بروڈائی ؔکا شباب ، مورِیل سپارک (۱۹۶۱ء)
books-glasses - Copy76. The Prime of Miss Jean Brodie, by Mureil Spark
۷۷۔ فنّےِگر کے نقسِ قدم پر ، جیمز جائس (۱۹۳۹ء)
77.Finnegans Wake, by James Joyce
۷۸۔ کِم ؔ ،د رُڈیارڈ کِپلنگ (۱۹۰۱ء)
78.Kim, by Rudyard Kipling
۷۹۔ نظارے کا موقع ، ای ۔ ایم فارسٹر (۱۹۰۸ء)
79.A Room With A View, by E.M Forster
۸۰۔ برائیڈز ہیڈ ؔ پھر ملنے گئی ، اَیولِن وَاَگ (۱۹۴۵ء)
80.Brideshead Revisited, by Evelyn Waugh
۸۱۔ آگائی مارچ ؔ کی مہم ، سال بِیلو، (۱۹۵۳ء)
81.The Adventures Of Augie March, by Saul Bellow
۸۲۔سستانے کا گوشہ ، والِس سٹیگنر (۱۹۷۱ء)
82.Angle Of Repose, by Wallace Stegner
۸۳۔ ندی میں خم ، وی۔ ایس نَیپال (۱۹۷۹ء)
83.A Bend In The River, by V.S Naibaul
۸۴۔ قلب کی موت ، ایلزبتھ بووَین (۱۹۳۸ء)
84.The Death Of The Heart, by Elizabeth Bowen
۸۵۔ لارڈ جِم ؔ ، جوزف کونرَڈ (۱۹۰۰ء)
85.Lord Jim, by Joseph Conrad
۸۶۔امریکی ر اگ ، ای۔ ایل ڈاکٹورو (۱۹۷۵ء)
86.Ragtime, by E.L Doctorow
۸۷۔ پرانی بیبیویوں کا قصہ ، ارنلڈ بینّٹ، (۱۹۰۸ء)
87.The Old Wives’ Tale, by Arnold Bennett
۸۸۔ بیابان کا بلاوا ، جَیک لندن (۱۹۰۳ء)
88.The Call Of The Wild, by Jack London
۸۹۔ محبت کرنے والا ، ہنری گرین،
89.Loving, by Henry Green
۹۰۔ آدھی رات کے بچے ، سلمان رُشدی (۱۹۱۸۱ء)
90.Midnight’s Children, by Salman Rushdie
۹۱۔ٹوبیکو روڈ ، اَرس کائن کالڈوَیل (۱۹۳۲ء)
91.Tobacco Road, by Erskine Caldwell
۹۲۔ آہنی پھول ، ویلیم کینڈی (۱۹۸۳ء)
92.Ironweed, by William Kennedy
۹۳۔ دی میگس ؔ ، جون فَاؤلز (۱۹۶۶ء)
93.The Magus, by John Fowles
۹۴۔ کائی کا وسیع سمندر ، جَین رھیز ، (۱۹۶۶ء)
94.Wide Sargasso Sea, by Jean Rhys
۹۵۔ جال کے نیچے ، اَئر زمَردَوخ ، (۱۹۵۴ء)
95. Under The Net, by Iris Murdoch
۹۶۔َ سوفی کے پسند ، ویلیم سٹَائرون، (۱۹۷۹ء)
96. Sophie’s Choice,by William Styron
۹۷۔پناہ گاہ آسمان ، پاؤل باؤلز (۱۹۴۹ء)
97.The Sheltering Sky, by Paul Bowles
۹۸۔ ہرکارہ ہمیشہ دو دفعہ گھنٹی بجاتا ہے ، جیمز ایم۔ کَین، (۱۹۳۴ء)
98.The Postman Always Rings Twice, by James M.Cain
۹۹۔ تیز آدمی ، جے ۔ پی ڈنلیوی
99.The Ginger Man, by J.P Donleavy
۱۰۰۔ شاندار ایمبر سنز ، بوتھ ٹارکِنگٹن (۱۹۱۸ء)
100.The Magnificent Amersons, by Booth Tarkington

۲

بیسویں صدی کی۱۰۰ بہترین انگریز ی کتابیں( نان فکشن)

بورڈز لسٹ
۱۔ ہنری آدم کی تعلیم ، ہنری آدمز
books (1)1.The Education Of Henry Adams, by Henry Adams
۲۔ مذہبی ازمائشوں کی رنگا رنگی، ویلیم جیمز
2.The Varieties Of Religious Experience, by William James
۳۔ غلامی سے پہلے، بُوکر۔ ٹی واشنگٹن
3.Up From Slavery, by Booker T. Washington
۴۔ کسی کی اپنی کوٹھری، ورجینیا ولف
4.A Room of One’s Own, by Virginia Woolf
۵۔ ساکت چشمہ ، رَیچل کارسَن
5.Silent Spring, by Rachel Carson
۶۔ منتخب مضامین :۱۹۳۲-۱۹۱۷ء، ٹی۔ ایس۔ ایلےَٹ
6.Selected Essays, 1917-1932, by T.S.Eliot
۷۔ نقش و نگار کو دو چند کرنا ، جیمز۔ ڈی واسٹن
7.The Double Helix, by James D. Watson
۸۔ حافظہ اور گفتگو ، ولایمیر نابوکوف
8.Speak, Memory, by Vladimir Nabokov
۹۔ امریکن طرزِ سخن ، ایچ۔ ایل مینکّین
9.The American Language, by H. L. Mencken
۱۰۔ روزگار، سود اور دولت کا مروّج نظریہ، جان مینارڈ کینز
10.The General Theory Of Employment, Interest, and Money, by John Maynard Keynes
۱۱۔ ایک کوٹھری کی زندگیاں ، لیوس تھامس
11.The Lives Of A Cell, by Lewis Thomas
۱۲۔ امریکی تاریخ کی سرحد ، فریڈرک جانسن ٹرنر
12.The Frontier In American History, by Frederick Jackson Turner
۱۳۔ سیاہ طفل ، رچرڈ رائٹ
13.Black Boy, by Richard Wright
۱۴۔ ناول کی ہیت ، ای ۔ ایم۔ فارسٹر
14.Aspects Of The Novel, by E.M. Forster
۱۵۔ خانہ جنگی ، شیلبی فُو ٹ
15.The Civil War, by Shelby Foote
۱۶۔ عالی شان بندوقیں ، باربرا ٹَکمین
16.The Guns Of August, by Barbara Tuchman
۱۷۔ بنی نوعِ انسان کا حقیقی مطالعہ ، اَزیحہ برَلن
17. The Proper Study Of Mankind, by Isaiah Berlin
۱۸۔ انسان کی فطرت اور مقدر، رین ہولڈ نِیبُھر
18.The Nature And Destiny Of Man, by Reinhold Niebuhr
۱۹۔ ایک و طنی بیٹے کی یاداشتیں، جیمز بیلڈوِن
19.Notes of a Native Son, by James Baldwin
۲۰۔ایلسبی ۔ٹوکیاز ؔ کی خودنوشت ، گرٹروڈ سٹائن
20.The Autobiography of Alice B. Tokias, by Gertrude Stein
۲۱۔ طرز ادا کے عناصر ، ویلیم سٹرنک اور اِی۔بی وائٹ
21.The Elements of Style, by William Strunk and E.B. White
۲۲۔ امریکہ کی دہری مشکل ، گّنّ مِیر ڈَل
22. An American Dilemma, by Gunnar Myrdal
۲۳۔ریاضی کے بنیادی اصول ، ایلفر ڈ نارتھ وہائٹ ہیڈ اور
برٹرینڈ رَسّل
23.Principia Mathematica, by Alfred North Whitehead and Bertrand Russell
۲۴۔ انسان کا غلط اقدام ، سٹیفن جے۔ گوولڈ
24.The Mismeasure Of Man, by Stephen Jay Gould
۲۵۔آئینہ اور چراغ ، مِیےَرہاورڈ اَیبرامز
25.The Mirror And The Lamp, by Meyer Howard Abrams
۲۶۔ حل پزیری کا ہُنر، پیٹر۔ بی ۔ میڈاوَر
26.The Art of the Soluble, by Peter B.Medawar
۲۷۔ چونٹیاں ، ہرٹ ہوایل ڈوبّلر اور ایڈورڈ ۔ او ۔ ولسن
27.The Ants, by Bert Hoelldobler and Edward O. Wilson
۲۸۔ انصاف کا اصول ، جان راؤلذ
28.A Theory of Justice, by John Rawls
۲۹۔ فن اور فریبِ نظر ، ارنسٹ۔ ایچ گومبرِچ
29.Art And Illusion, by Ernest H. Gombrich
۳۰۔ انگلش ورکنگ کلاس بنانے کی ترکیب ، ای ۔ پی ۔ تھامپسن
30.The Making of the English Working Class, by E.P. Thompson
۳۱۔ سیاہ برادری کی ارواح ، ڈبلیو۔ ای۔ بی۔ ڈوبوئز
31.The Sould of Black Folk, by W.E.B. Du Bois
۳۲۔اخلاقیات کے بنیادی اصول ، جی۔ ای۔ مُور
32.Principia Ethica, by G.E. Moore
۳۳۔فلسفہ اور تہذیب ، جون ڈ یوی
33.Philosophy And Civilization, by John Dewey
۳۴۔ قالب اور بالیدگی کے متعلق ، ڈی آرسی تھامپسن
34.On Growth And Form, by d’Arcy Thompson
۳۵۔تصورات اور آراء ، البرٹ آئن سٹائن
35.Ideas and Opinions, by Albert Einstein
۳۶۔ جیکسن کا عہد (ارتھر شیلے زِنگر) ، جونےئر
36.The Age Of Jackson , Arthur Schlesinger by Jr.
۳۷۔ جوہری بم بنانے کی ترکیب ، رچرڈ رَہوڈَز
37.The Making Of The Atomic Bomb, by Richard Rhodes
۳۸۔ سیاہ میمنا اور خاکستری عقاب ، رَابیکا وَیسٹ
38.Black Lamb And Grey Falcon, by Rebecca West
۳۹۔ سوانح عمریاں ، ڈبلیو۔ بی۔ ییٹس
39.Autobiographies, by W.B. Yeats
۴۰۔ سائنس اور تمدن چین میں ، جوزف نِیڈھم
40.Science And Civilization in China, by Joseph Needham
۴۱۔ اُن تمام کو خدا حافظ ، رابرٹ گریوز
41.Goodbye To All That ,by Robert Graves
۴۲۔ کیٹیلونیا ؔ کو خراجِ عقیدت ، جارج اَوروَیل
42.Homage To Catalonia, by George Orwell
۴۳۔مارک ٹوئین ؔ کی خود نوشت ، مارک ٹوئین
43.The Autobiography Of Mr Twain, by Mark Twain
۴۴۔ بحرانوں کے بچے ، روبرٹ کولز
44.Children Of Crisis, by Robert Coles
۴۵۔ تاریخ کا ایک مطالعہ ، آرنلڈ جے ۔ٹائن بی
45.A Study Of History, by Arnold J. Toynbee
۴۶۔متمول معاشرہ ، جان کینّتھ گُلبریتھ
46.The Affluent Society, by John Kenneth Galbraith
۴۷۔تخلیق کے دوران موجود ، ڈی ان ایچسَن
47.Present At The Creation, by Dean Acheson
۴۸۔عظیم پُل ، ڈیوڈ میک کلّو
48.The Great Bridge, by David McCullough
۴۹۔حُبِ وطن کا گِلہ ، ایڈمنڈ ولسن
49.Patriotic Gore, by Edmund Wilson
۵۰۔سیموئل جانسن ، والٹر جیکسن بَیٹ
50.Samuel Johnson, by Walter Jackson Bate
۵۱۔میلکم اَیکس کی خود نوشت ، آلیکس ہَیلی اور میلکم ایکس
51.The Autobiography Of Malcom X,by Alex Haley and Malcolm X
۵۲۔ درست مسالہ ، ٹوم وُولف
books52.The Right Stuff, by Tom Wolfe
۵۳۔ وِکٹورین عہد کے ممتاز لوگ ، لے ٹن سٹریچی
53.Eminent Victornians, by lytton Strachey
۵۴۔ورکنگ ، سٹڈز ٹرکیل
54.Working, by Studs Terkel
۵۵۔آشکار اندھیرا ، ویلیم سٹائرون
55.Darkness Visible, by William Styron
۵۶۔ لبر ل تخّےَل ، لائی او نَیل ٹرلِّنگ
56.The liberal Imagination, by Lionel Trilling
۵۷۔جنگِ عظیم دوئم ،ونسٹن چَرچِل
57.The Second World War, by Winston Churchill
۵۸۔افریقہ سے باہر ، اَیزک ڈِینے زَین
58.Out Of Africa, by Isak Dinesen
۵۹۔جیفرسَن ؔ اور اسکا عہد ، ڈومیس مے لون
59.Jefferson And His Time, by Dumas Malone
۶۰۔ امریکی غلّے میں ، ویلیم کارلوس ویلیم
60.In The American Grain, by William Carlos Williams
۶۱۔آرام دہ صحرا ، مارک ریزنر
61.Cadillac Desert, by Marc Reisner
۶۲۔ مورگن کا گھر ، رَون چرنَو
62.The House Of Morgan, by Ron Chernow
۶۳۔ شریں سائنس ، اے۔ جے۔ بے بلنگ
63.The Sweet Science, by A. J. Liebling
۶۴۔کھلا معاشرہ اور اس کے دشمن ، کارل پوپر
64.The Open Society And Its Enemies by Karl Popper
۶۵۔ حافظے کا ہنر ، فرنسِ اے ۔ ییٹس
65.The Art Of Memory, by Frances A.Yeats
۶۶۔کیپٹل ازم کی نمود اور مذہب ، آر ۔ ایچ ۔ ٹانے
66.Religion And The Rise of Capitalism by R.H. Tawney
۶۷۔ عادات کا دیباچہ ، والٹر لِپمین
67.A Preface To Morals, by Walter Lippmann
۶۸۔سَماوی سکون کا باب ، جوناتھن۔ ڈی سپینس
68.The Gate of Heavenly Peace, by Jonathan D. Spence
۶۹۔ سائنسی انقلابات کی ترکیب ، تھامس ۔ ایس کوہن
69.The Structure of Scientific Revloutions, by Thomas S. Kuhn
۷۰۔جِم کرو ؔ کا انوکھا ذریعہ معاش ، سی ۔ وَینّ وَوڈوَرڈ
70.The Strange Career Of Jim Crow, by C. Vann Woodward
۷۱۔ مغرب کا عروج ، ویلیم ۔ ایچ مِک نِےَل
71.The Rise Of The West, by William H, McNeill
۷۲۔ انجیل خواں عارفین ، ایلین پاجَیلز
72.The Gnostic Gospels, by Elaine Pagels
۷۳۔ جیمز جائس ، رچرڈ اَیلمَین
73.James Joyce, by Richard Ellmann
۷۴۔فلورنس نائیٹنگیل ؔ ، سیسل و وڈھیم۔ سِمتھ
74.Florence Nightingale, by Cecil Woodham-Smith
۷۵۔ شدید جنگ اور جدید حافظہ ، پال فَسّیل
75.The Great War And Modern Memory, by Paul Fussell
۷۶۔ تاریخ کا اھم شہر ، لیوِز مَم فورڈ
76.The City In History, by Lewis Mumford
۷۷۔آزادی کی طلب کی جنگ ، جیمز ۔ ایم میک فِرسَن
77.Batttle Cry Of Freedom, by James M. McPherson
۷۸۔ ہم انتظار کیوں نہیں کرتے مصنف مارٹن لوتھر کنگ ؔ ، جونئیر
78.Why We Cant’t Wait, by Martin Luther King by Jr.
۷۹۔ تھیوڈور روزویلٹ ؔ کا عروج ، ایڈمنڈ موریس
79.The Rise Of Theodore Roosevelt, by Edmund Morris
۸۰۔ بصری آرٹ کے علم کی تعلیمات ، اِروِن پینوفیسکی
80.Studies In Iconology, by Erwin Panofsky
۸۱۔ جنگ کا چہرہ ، جون کی گان
81.The Face Of Battle, by John Keegan
۸۲۔ لبرل انگلینڈ کی انوکھی موت ، جارج ڈینگر فیلڈ
82.The Strange Death Of Liberal England by George Dangerfield
۸۳۔ ورمیرؔ ، لارنس گووِنگ
83.Vermeer, by Lawrence Gowing
۸۴۔ ایک چمکتا ہوا روشن جھوٹ ، نِےَل شی ہَن
84.A Bright Shining Lie, by Neil Sheehan
۸۵۔ شب کے سنگ مغرب ، بَیرل مارک ہم
85.West With The Night, by Beryl Markham
۸۶۔اِس لڑکے کے زندگی ، ٹوبِیاز وولف
86.This Boy’s Life, by Tobias Wolff
۸۷۔ایک ریاضی دان کی معذرت ، جی ۔ ایچ ہارڈی
87.A Mathematician’s Apology, by G.H.Hardy
۸۸۔تسکین کے چھ اجزا ، رچرڈ ۔ پی فِین مَین
88.Six Easy Pieces, by Richard P. Feynman
۸۹۔ٹِنکر ؔ کریک (کھاڑی) کا زائر ، اینی ڈِیلارڈ
89.Pilgrim at Tinker Creek, by Annie Dillard
۹۰۔سنہری شاخ ، جیمز جارج فَریزِر
90.The Golden Bough, by James George Frazer
۹۱۔سایہ اور عمل ، رالف ایلی سَن
91.Shadow And Act,by Ralph Ellison
۹۲۔پاو ر بروکر ، روبرٹ ۔ اے کَیرو
92.The Power Broker, by Robert A.Caro
۹۳۔امریکن سیاسی ر وایت ، رچرڈ ہوفز ٹیڈٹر
93.The American Political Tradition, by Richard Hofstadter
۹۴۔ ا مریکن تاریخ کے چہرے ، ویلیم ایپل مین ویلیمز
94.The Contours Of American History, by William Appleman Williams
۹۵۔امریکن زندگی کا وعدہ ، ہربرٹ کَرولی
95.The Promise Of American Life, by Herbert Croley
۹۶۔ٹھنڈے خون میں ، ٹرومان کَیپوٹ
96.In Cold Blood, by Truman Capote
۹۷۔ صحافی او ر قاتل ، جینٹ میلکم
97.The Journalist And The Murderer, by Janet Malcolm
۹۸۔موقع کو مطیع کرنا ، آئن ہیکنگ
98.The Taming Of Chance, by Ian Hacking
۹۹۔ عمل کرنے کے احکامات ، اَنی لیموٹ
99.Operating Instructions, by Anne Lamoot
۱۰۰۔ میلبورَن ؔ ، لارڈ ڈیوڈ سِیسل
100.Melbourne, by Lord David Cecil