(شازیہ ڈار)
آج ویلنٹائن ڈے کو بہت سے جوڑے بنیں گے اور شاید بہت جوڑے ٹوٹ بھی جاییٔں گے۔ کئ آنکھیں خوبصورت خواب بنیں گی تو کچھ آنکھوں میں آنسؤوں کے موتی چمکیں گے۔ درحقیقت ہم میں سے بہت کم لوگ محبت کی اصل سے آشنا ہیں۔ دراصل ہم جذباتی وابستگی کو بھی محبت سمجھنے لگتے ہیں۔ محبت تو ایک لامحدود سمندر ہے جس میں ڈوبنے کا حوصلہ صرف بہادر لوگوں میں ہوتا ہے۔ بزدل افراد پر تو ہمیشہ اندیشے غالب رہتے ہیں۔
ڈاکٹر نیتھنئیل برانڈن اپنی کتاب دی ساییٔکلوجی آف رومانٹک لو (۱۹۸۰ ) میں رومانٹک لو کی بہت خوبصورت تعریف بیان کرتے ہیں، ‘رومانٹک محبت ایسے دو لوگوں کے درمیان ایک روحانی، جذباتی اور جسمانی جذبہ ہے جو ایک دوسرے کی ذات کو تمام دیگر صفات سے اونچا مقام دیتے ہیں ۔’ ایسے دو افراد ایک دوسرے کا انتخاب سماجی، مالی یا خاندانی سٹیٹس کی بنیاد پر نہیں کرتے بلکہ اس فرد کی شخصیت کی بنا پر کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر برانڈن اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ رومانٹک محبت اس شخص کی جانب ایک آٹومیٹک رسپانس ہوتا ہے جس کو آپ سب سے زیادہ ویلیو کرتے ہو۔ یہ ایک مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے جو کاؤنٹر پارٹ کو کھینچ ہی لیتا ہے۔ یہ دل کا سکون اور روح کی تسکین کا باعث بنتی ہے۔
They are automatic psychological responses, involving both mental and psychological features, to our subconscious appraisal of what we perceive as the beneficial or harmful relationship of some aspect to ourselves (Branden, 1984/1985).
کچھ لوگ جذباتی وابستگی کو محبت سمجھ لیتے ہیں اور اصل مسٔلہ ہی یہاں ہی شروع ہوتا ہے۔ ڈاکٹر برانڈن کی وضاحت کے مطابق یہ رومانٹک محبت ہرگز نہیں ہوتی کہ ہم کسی کی طرف کشش محسوس کرتے ہیں اور بنا کچھ سوچے سمجھے شادی کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ جیسا کہ آج کل کی نوجوان نسل میں یہ رحجان کافی عروج پہ ہے اور ایسی شادیوں کا نتیجہ یا تو طلاق ہوتا ہے یا موت۔۔۔۔ طبعی موت نیہں بلکہ روحانی موت۔۔۔ جب آپ اپنی ذات پر سمجھوتہ کر لیتے ہو ۔
ڈاکٹر برانڈن کے مطابق رومانٹک محبت اور جذباتی وابستگی میں نمایاں فرق ہے۔ رومانٹک محبت میں درج ذیل کچھ ایسی خصوصیات ہیں جو محبت کرنے والوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتی ہیں اور یہی محبت کی اصل پہچان ہیں ۔
۱۔ یہ انسانی صحبت کی خواہش کی تکمیل کرتی ہے۔ آپ کو ایسا دوست ملتا ہے کس کے ساتھ آپ اپنے مقاصد، شوق، خوشیاں اور غم شیٔر کرتے ہیں۔
۲۔ رومانٹک محبت کسی کو چاہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ کاؤنٹر پارٹ کی تعریف کرنا، اس کے ساتھ خوشی محسوس کرنا، اس کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کے لیے اہم محرک ثابت ہونا
۳۔ یہ چاہے جانے کی خواہش بر لاتی ہے۔ کوئی ہمیں چاہتا ہے، ہمارا خیال رکھتا ہے۔ اس کے لیے ہم اہم ہوتے ہیں۔
۴۔ کاؤنٹر پارٹ کے ساتھ کی وجہ سے ذہنی شعور کی منازل طے کرتے ہیں۔ آپ کا ذہن کھلتا ہے۔ آپ میں نیٔ چیزیں سیکھنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔
۵۔ جنسی تسکین کا باعث بنتی ہے۔ رومانٹک محبت میں یہ ایک عمل نہیں ہوتا بلکہ آپ کا کاؤنٹر پارٹ آپ کے رگ و جان میں اتر جاتا ہے۔
۶۔ رومانٹک محبت جذباتی سپورٹ کا ایک مکمل نظام ہے۔ آپ کا کاؤنٹر پارٹ زندگی کے مشکل ترین اوقات میں بھی آپ کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتا ہے۔
۷۔ خود سے آشنا کرتی ہے۔ آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کس قدر خوبصورت ہین تو اس کے رسپانس میں آپ مزید نکھر جاتے ہیں۔ کاؤنٹر پارٹ آپ کی ملاقات آپ کی اپنی ذات سے کرواتا ہے۔
۹۔ آپ کو مکمل پہچان اور شناخت دیتی ہے۔ بحثیت مرد یا عورت آپ کی ایک شناخت ہوتی ہے لیکن رومانٹک محبت آپ کو موقع دیتی ہے کہ آپ اپنے کاؤنٹر پارٹ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
۱۰۔ رومانٹک محبت آپ کے زندہ ہونے کی علامت ہے۔ زندگی گزارنے اور زندگی جینے کے فرق کو واضح کرتی ہے۔
آج آپ تجزیہ کریے گا اپنی محبت کا۔ اگر آپ رومانٹک محبت کر رہے ہیں تو آپ اس کو کھونے مت دیجئے گا اور اگر ایسا نہیں تو برأے مہربانی محبت جیسے قیمتی جذبے کا مذاق اڑانا چھوڑیں۔ کسی کو اس کے سماجی، مالی یا خاندانی سٹیٹس کی وجہ سے استعمال کرنے کے لیے جذباتی وابستگی کا سہارا مت لیں۔ آج کے دن آپ سب سے ایک ہی درخواست ہے کہ اگر آپ کسی کے ساتھ مخلص نیہں تو اس کو صاف صاف بتا دیں نہ کہ اس کا استحصال کریں۔