کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے وسائل اور لیڈرشپ دونوں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وسائل کے بغیر ممکن نہیں ہے کہ ضروریاتِ زندگی کو تمام لوگوں تک پہنچایا جا سکے اور وژنری لیڈرشپ کے بغیر ممکن نہیں ہے کہ وسائل کو صحیح طور پر کام میں لایا جا سکے اور باقی دنیاکے ساتھ تعلقات کی تشکیل اُن خطوط پر کی جا سکے کہ ایک باوقار اور مہذب قومی تشخص سامنے آسکے۔ گفتگو فورم کی اس نشست میں آپ کو دعوت ہے کہ اس سوال پر اپنی آرا ہمیں ارسال کریں۔