وعدہ وفا کرنا

Scoobydoobydoo

وعدہ وفا کرنا

از، سرفراز سخی

ہم ہمیشہ دوسرے کو وعدہ فراموش یا عہد شکن کے وصف سے فوراً نواز دیتے ہیں۔ یہ سوچے بَہ غیر کے وعدہ وفا تو ہم نے بھی کرنا تھا!

حال ہی میں Scooby dooby doo cartoon پر Warner Animated Group کی جانب سے بنائی گئی فلم #SCOOB میں یہ چیز بے حد سلیقے سے دکھائی گئی ہے۔ میں پوری فلم پر بات نہیں کروں گا صرف اسی چیز کو لے کر لکھوں گا جو کہ بے حد منفرد اور بہت خوب صورت ہے۔

مووی کے آغاز میں جب شیگی تنہا اور اسکوبی اکیلے کی سنگت جمتی ہے تو شیگی اسکوبی کے گلے میں ایک dog collar باندھتا ہے۔ جس کے بعد اسکوبی میٹھی میٹھی مسرت چہرے پہ سجا کر یہ فقرہ کہتا ہے:

I promise I will never take it off.

یعنی اس بات کا عہد کر لیا جاتا ہے کہ وہ اسے کبھی نہیں اتارے گا۔ اب فلم کو فاسٹ فاروڈ کر کے آگے لے آتے ہیں جہاں  اسکوبی کو فلم میں موجود ویلن کسی باعث یہ کہتا ہے کہ “تم ہی کنجی ہو۔ You are the key”

بس یہ بات فلم میں موجود ایک سائیڈ فیلکن نامی سُپر ہیرو کو پتا لگتی ہے تو وہ اسکوبی کو اپنی طرح special جان کر اسے بھی اپنے طرز کا ہیرو سوٹ پہنانے کا کہتا ہے۔ جب لیزری ٹیکنالوجی کےتوسل سے یہ کام شروع ہوتا ہے تو اسکوبی پر سوٹ بننے کا عمل سینے پر گردن سے ذرا نیچے آ کر رک جاتا ہے کیوں کہ مشین error دیتی ہے جو اسی dog collar کو لے کر ہوتا ہے جو شیگی اسکوبی کے گلے میں باندھتا ہے۔

تو پٹے کو اتارتے ہی مشین پھر اپنے کام میں جُت جاتی ہے اور اسکوبی کے جسم پر ایک ہیرو سوٹ جگمگا اٹھتا ہے۔ یہ بات شیگی کو اُداس کر دیتی ہے۔

آگے جا کر جب مُہِم کو سر انجام دینے کا وقت آتا ہے تو شیگی اسکوبی کو روکنا چاہتا ہے مگر اسکوبی نہیں رکتا اور شیگی جہاز پر اکیلا رہ جاتا ہے۔ اور اسی تنہائی کے عالم میں مغموم شیگی کو ایک ہیلوگرافک روبوٹ وہ dog collar لے جاتا ہوا نظر آتا ہے۔

شیگی پٹے کو حیرتے کے مارے دیکھتے ہوئے فوراً اٹھا لیتا ہے اور اب پٹے کو دیکھتے ہوئے شیگی کو وہ وقت یاد آتا ہے جب وہ اسکوبی کو dog collar پہنا رہا ہوتا ہے۔ اور یہیں وہ خوب صورت شے یعنی وعدہ وفا کرنے والی بات کو مصنف کیا ہی نرالے انداز سے ہمارے سامنے لاتا ہے، اور ہماری سوچ کو ہی گھوما کر ایک نئی سوچ ہمیں تھما دیتا ہے۔

تو مصنف اب یہاں یہ نہیں دکھاتا کہ اسکوبی نے کیا وعدہ کیا تھا، بَل کہ وہ یہ دکھاتا ہے کے شیگی نے بھی اسی لمحے اسکوبی سے یہ کہا تھا:

I will never leave you. No matter what.

یہی وہ خوب صورت شے ہے جس سے ہم اکثر و بیش تر نظریں چرا کر گزر جاتے ہیں۔ یعنی اپنے کیے قول و قرار، عہد و پیماں ہمیں سرے سے ہی یاد نہیں رہتے اور ہم فقط اس رونے میں خود کو الجھا دیتے ہیں کہ ہائے  وہ وعدہ وفا نہ کر سکا! اور اسی باعث ہم اپنے انمول رشتے کھو بیٹھتے ہیں۔

مگر شیگی اپنے آپ کو اس رونے میں الجھانے کے بَہ جائے کہ اسکوبی نے کیا کہا تھا وہ یہ یاد کرتا ہے کہ اس نے بھی اپنی جگری سے وعدہ کیا تھا: “چاہے کچھ بھی ہوجائے میں تمھیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔” بس  یہ بات یاد کرتے ہی وہ پشیمان ہوتا ہے اور مزید وقت کا زیاں کیے بنا اپنے لنگوٹیے یار کی طرف کھلکھلاتا ہوا دوڑ پڑتا ہے۔