لاس اینجلس میں ہمسائیگی
مترجم، نیئر عباس
“لاس اینجلس میں ھمسائیگی” میکسن نژاد امریکی شاعر فرانسسکو ایکس الارکاں کی ھسپانوی زبان میں لکھی گئی ایک نظم کا اردو ترجمہ ہے۔ الارکاں نے میکسیکو سے امریکہ آکر رھائش اختیار کی۔ انہوں نے شدید مالی مشکلات برداشت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ شعبۂِ تعلیم سے بھی وابستہ رھے۔ ان کے اب تک کئی شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں اور وہ بہت سے ادبی ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی یہ نظم 1990 میں شائع ہوئی۔
اپنی دادی اماں سے سیکھی میں نے ھسپانوی زباں
“میرے پیارے بچے” کہتی تھیں مجھے دادی ماں
صبح کو چلے جاتے تھے میرے ابو اور ماں
کام کرنے کیلیے مچھلیاں پیک کرنے کی دکاں
کرتی تھیں کرسیوں سے میری دادی ماں بات چیت
سناتی تھیں ان کو پرانے پرانے گیت
کچن میں کرتی تھیں ان کے ساتھ رقص
اور ھنس ھنس کے مجھے کہتی تھیں پیٹو شخص
سکھایا دادی ماں نے مجھے بادلوں کو گننے کا طریقہ
اور گملوں میں پودینے کےپھولوں کی پہچان کا سلیقہ
لگے ہوں جیسے چاند میری دادی ماں کے لباس پر
میکسیکو کے پہاڑ اور صحرا اور بحر
نظر آتا تھا یہ سب ان کی آنکھوں اور بالوں کے جوڑے میں
ان کی آواز سے آتی تھی خوش بو اور چھو سکتا تھا ان کو میں
چلی گئیں وہ دور کہیں اک دن مجھ کو بتایا گیا
لیکن اپنے خیالوں میں ھمیشہ میں ان کے قریب پایا گیا
کرتی ھیں سرگوشی کانوں میں وہ
کہتی ھیں مجھ کو پیٹو شخص وہ
نظم کا انگریزی ترجمہ درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔