ملیحہ لودھی صاحبہ رقص و سرور کی محفل میں اور کشمیری قوم
از، شازیہ نیئر
برھان وانی کی برسی کے موقع پر پاکستان کی اقوام متحدہ میں مندوب ایمبیسیڈر ملیحہ لودھی کی رقص و سرور کی محفل میں شرکت کرنے پر کشمیری قوم سخت نالاں ہے۔
برھان وانی کشمیری آزادی پسند جو دو سال قبل ۸ جولائی کو تحریک آزادی کشمیر کو تقویت بخشتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ جنہوں نے آزادی کشمیر کو ایک نیا رخ دے دیا تھا، جس سے بھارت سرکار کے در و دیوار ہل گئے تھے۔
جنہوں نے محض بائیس سال کی عمر کے ہوتے ہوئے بھی بھارت کو لوہے کے چنے چبائے اور ان کے جاری مشن نے بھارت سرکار کو مستقل مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔
مزید دیکھیے: کتاب، کشمیر کی کہانی ، کشمیر کا مستند تعارف
ویسے کہنے میں تو پاکستان کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑ رہا ہے مگر ہم دیکھ رہے ہیں کے اس ایک اہم موقع پر جس دن لاکھوں کشمیری سڑکوں پر تھے اس دن پاکستانی اقوام متحدہ میں مندوب ایشیاء سوسائٹی کے زیرِ اہتمام بھارتی اور کچھ پاکستانی فن کاروں کی رقص و سرور کی محفل میں مگن تھیں۔
خیال رہے ایشیاء سوسائٹی صدر دفتر دہلی میں ہے اور اس اہم دن پر ایسے پروگرام کا انعقاد کرانا بھارت کی واضح چال ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر تحریک کشمیر کے مشن کو سبو تاژ کرنا ہے۔
ساتھ یہ بات یاد کرواتی چلوں کہ اس پروگرام میں زیادہ فن کار بھارت کے تھے۔ پاکستان کے چند گِنے چُنے تھے اور اس خاص دن پر اس پروگرام کا انعقاد سوچی سمجھی سازش کا ساخشانہ معلوم ہوتا ہے۔ پھر اس میں پاکستانی مندوب کو دعوت دینا اور پھر شرکت کرنا بھی کسی سازش سے کم نہیں ہے۔
بہر کیف اس معاملے کو دفتر خارجہ اور حکومت پاکستان کو اپنے نوٹس میں لانا چاہیے۔ اس کی تحقیقات کرنی چاہیے تا کہ آئندہ ایسی حرکت سے بچا جا سکے اور کشمیری قوم سے اس پر معافی مانگنی چاہیے۔
1 Trackback / Pingback
Comments are closed.