حب الوطنی سے سرشار داماد
از، سلمان یونس
رابرٹ بولٹ کے مشہور ڈرامہ، A Man for All Seasons میں اصول پرست سر ٹامس مور اور ان کا حب الوطنی سے سرشار داماد، ولیم روپر مرکزی کردار ہیں۔
قانون کی بلا تفریق حکم رانی اور ضابطۂِ انصاف (ڈیو پروسیس) کے حوالے ان دونوں کی بحث ہوتی ہے۔
ایک مقام پر ان کی اپنے داماد ولیم روپر سے درج ذیل بحث ہوتی ہے۔
ولیم روپر: تو اب آپ شیطان کو بھی قانون (شک) کا فائدہ دیں گے۔۔!
سر ٹامس مور: بالکل … ویسے تم کیا کرو گے؟ شیطان کو پکڑنے کے لیے قوانین کو روند دو گے؟
ولیم روپر: بالکل، میں شیطان کو پکڑنے کے لیے میں سر زمینِ انگلستان کے کسی بھی قانون کو پاؤں تلے روندنے سے گریز نہیں کروں گا … !
سر ٹامس مور: اوہ، تو پھر جب تو آخری قانون بھی پامال کر چکے ہو گے اس لمحے اگر شیطان نے پلٹ کر تم پر حملہ کر دیا تو، تو پیارے روپر اس وقت تم کس قانون کی آڑ میں پناہ لو گے کیوں کہ قوانین تو سارے تم پہلے ہی پامال کر چکے ہو گے؟
مزید دیکھیے: وطن کا حقیقی مفاد بہ نام جذباتی حب الوطنی از، بابر ستار
ہم سب محب وطن ہی تو ہیں از، امر جلیل
ایک سے دوسرے کنارے تک ملک قوانین پر ہی کھڑے ہوتے اور چلتے ہیں، انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین نہ کہ خدائی قوانین۔
اگر آپ قوانین کے اس جنگل کو اپنی سہولت کی خاطر کاٹ کر ہموار کردیں تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ اس کٹائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لا قانونیت کے طوفان میں کھڑے رہ سکیں گے؟
یہی وجہ ہے کہ میں اپنی حفاظت کے لیے شیطان کو بھی قانون (شک) کا فائدہ دوں گا۔
William Roper: So, now you give the Devil the benefit of law…!
Sir Thomas More: Yes! ….What would you do?… Cut a great road through the law to get after the Devil?
William Roper: Yes, I’d cut down every law in England to do that!
Sir Thomas More: Oh? And when the last law was down, and the Devil turned ’round on you, where would you hide, Roper, the laws all being flat?
This country is planted thick with laws, from coast to coast, Man’s laws, not God’s! And if you cut them down, and you’re just the man to do it, do you really think you could stand upright in the winds that would blow then?
Yes, I’d give the Devil benefit of law, for my own safety’s sake!