شاہد آفریدی کی قدر کر لو، اس سے پہلے کہ دائرے میں پَھڑیا جائے
از، یاسر چٹھہ
مُنھ آئی گَل نا رہندی آ
آفریدی آفریدی کہندی آ
ٹویٹر پر اپنی دو ٹویٹوں میں محسن حجازی کہتے ہیں:
“سچ بات کہنی چاہیے لیکن جتنا نیک، ہینڈسم، دین دار اور ایمان دار خدا نے شاہد آفریدی کو بنایا ہے اتنا تو عمران خان کو بھی نہیں بنایا۔
“خدا پر اس قوم کی خاص رحمت ہے۔ صدارتی نظام نافذ کر کے آفریدی کو وزیرِ اعظم کی بَہ جائے سیدھا صدر بنایا جائے اور پھانسیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔
“قصہ مختصر، عمران خان جیسے لیجنڈری باؤلر کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب امریکہ، بھارت اور اسرائیل تباہ ہو چکے ہیں۔
“شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ بس شروع کی جائے تا کہ پاکستان قیامت تک مسلسل سپر پاور بن جائے اور پاکستان کی ہاں اور ناں سے اقوامِ عالَم کے فیصلے ہوں۔”
مزید دیکھیے:
ماہ رمضان میں اللہ کے نام پر مارشل لا اور پکوڑوں والے کا اجتہاد از، سلمان حیدر
سو کپتان نے نیک نیت سے جو ارطغرل غازی کا ڈرامہ چالو کرایا تھا اس سے امت کو بہت فائدہ ہوا۔ خود یہ البتہ غییر محفوظ ہو گئے ہیں ہر روز ایک نیا ہینڈسم پیشِ قسمت کیا جا رہا ہے۔
ایک طرف تو اب دن رات نئے نئے ہیرو ہیدا ہو رہے ہیں، اور ارطغرل سے وابستہ نت نئے off the play اور غیر نصابی سرگرمیوں والے مناظر اور ویڈیوز سے حرارت، توانائی اور تَنتنا پا کر کئی ایک مجاہدینِ بستر و چارپائی کچھ نئے ہیروز کی فیملی پلاننگ بھی کر رہے ہیں۔
قارئین یاد رہے کہ ہمارے ہان فیملی پلاننگ کا مطلب کم ہیرو پیدا کرنا نہیں ہوتا، بَل کہ اس کا مطلب ہوتا ہے ہر چَڑھدے چَن دے چَنّے خرگوشنی کی طرح جوق در جوق نئے ہیرو پیدا کرنا…۔
سو کرتے جاؤ پیدا نئے ہیرو اور ہیرے،
صبح و شام پیدا کرو،
ہر شام و صبح کرو،
تا کہ چلتی رہے “اَبّو کی انشورنس پالیسی۔”