تمھاری دنیا

Georgia Douglas Jonson
Georgia Douglas Jonson, base illustration via Poetry Foundation

تمھاری دنیا

مترجم، نیئرعباس

“تمہاری دنیا” امریکی شاعرہ جورجیا ڈگلس جونسن (1880 تا 1966) کی انگریزی زبان میں لکھی گئی نظم کا اردو ترجمہ ہے۔ جونسن افریقی امریکی والدین کے ہاں امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اٹلانٹا یونیورسٹی نورمل کالج سے گریجویشن کی۔ وہ “ہارلم رینیسانس” تحریک کی  سر گرم رکن تھیں۔ انہوں نے چھ سال تک ایک میگزین میں ہفتہ وار کالم بھی تحریر کیے اور ان کی شاعری کے چار مجموعے شائع ہوئے۔

تمھاری دنیا

تمھاری یہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ جتنا بڑھاؤ ا سے

علم میرے میں  ہے یہ کہ رہتی رہی ہوں

ایک کونے میں بنے ننھے سے گھو نسلے

اور اپنے  پروں کو پہلو سے باندھے رہی ہوں

پر دور افق کو دیکھا ہے میں نے

جہاں آسماں سمندر پہ بناتا ہے دائرہ

اور شدید خواہش سے پروں کو پھڑ پھڑایا ہے میں نے

طے کرنے کے واسطے یہ بیش بہا فاصلہ

اپنے ارد گرد کی رکاوٹوں کو لگائی میں نے ضرب کاری

اور ہوا پہ جھولا جھلایا پروں کو اپنے

پھر اڑی میں بلندی کی حدوں تک آخری

آسانی سے، قوت سے، شدتِ جذبات سے


نظم کا انگریزی متن درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

https://www.poetryfoundation.org/poems/56591/your-world