اس تصویر میں ایک فیملی کسی ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے دکھائی گئی ہے۔ کھانا کھانا تو اتنی اہم اور چونکا دینے والی بات نہیں۔ ذرا اسی تصویر کے بائیں طرف دیکھئے، دو معصوم بچے کرسیوں کے منہ دوسری طرف کر کے بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ اس فیملی کے ملازم ہیں۔فیملی کے سربراہ نے یہ مناسب نہیں سمجھا کہ انھیں ساتھ بٹھایا جائے یا الگ سے انھیں بھی کھانا دے دیا جائے۔ہم کس قدر اخلاق سے گر گئے ہیں، اس تصویر کی ایک بصری جھلک ہمیں شرمندہ کر دیتی ہے۔ پچھلے دنوں صوبہ خیبر بختون خواہ کے محکمۂ تعلیم کے ایک آفیسر نے کچھ اسی قسم کی حرکت کی۔ یہ موصوف اسلام آباد بچوں کی شاپنگ کے لیے آئے تھے جو پشاور سے اسلام آباد تک ایک ملازم بچے کو کار کی ڈکی میں بٹھا کے لائے حالاں کہ اندر جگہ بھی موجود تھی۔ بچہ سارے راستے خوف اور سہمے ہوئے سفر کرتا رہا۔ اس تصویر کے آئینے میں اپنے اندر جھانکیے۔ شاید ہم ایسی سفاک حرکات کرنے زیادہ ماہر ہوں۔
Related Articles
معاشرے میں تقسیمی پہلو: سادہ دل بندے کدھر جائیں؟
13th December 2016
معصوم رضوی
خبر و تبصرہ: لب آزاد ہیں تیرے
Comments Off on معاشرے میں تقسیمی پہلو: سادہ دل بندے کدھر جائیں؟
(معصوم رضوی) ایک طرف مذھبی حلقے ہیں تو دوسری جانب لبرل روشن خیال، معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تو پہلے ہی تھا اب خوفناک نظریاتی تقسیم سے دوچار نظر آتا ہے۔ دال میں بھی نمک […]
میرے پاس بہت سے طمانچے اکٹھے ہو گئے ہیں
26th February 2017
منزہ احتشام گوندل
خبر و تبصرہ: لب آزاد ہیں تیرے
Comments Off on میرے پاس بہت سے طمانچے اکٹھے ہو گئے ہیں
طمانچے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ انھیں سنبھال کے رکھنے کی میرے پاس جگہ ہی نہیں رہی، تبھی تو میں ان میں سے کچھ آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں کچھ ایسے جو زیادہ زور دار ہی […]
اپنےملک کو امریکہ ، کینیڈا ہم خود بنا سکتے ہیں
22nd July 2016
شازیہ نیئر
خبر و تبصرہ: لب آزاد ہیں تیرے
Comments Off on اپنےملک کو امریکہ ، کینیڈا ہم خود بنا سکتے ہیں
شازیہ نیئر کچھ دنوں سے کچرا میڈیا کی ہیڈ لائنز میں انتہائی اہم ہو گیا ہے۔ ہر خبر نامے میں نہ صرف کچرا کنڈی سے رپورٹر حضرات چینخ چینخ کر انتظامیہ کی بے حسی پر […]